5 فروری، 2018، 4:36 PM

اسرائیل کا تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم

اسرائیل کا تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم

اسرائیلی حکومت نے ہزاروں افریقی تارکین وطن کو رواں برس مارچ کے آخر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیلی حکومت نے ہزاروں افریقی تارکین وطن کو رواں برس مارچ کے آخر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے 2 ماہ کے اندر  ہزاروں افریقی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے،  تارکین وطن کو سرکاری خطوط ملنا شروع ہو گئے ہیں جن میں اسرائیلی حکومت نے مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر واپسی کا ٹکٹ اور ساڑھے 3 ہزار ڈالر فی کس دینے کی بھی پیشکش کی ہے۔  اسرائیلی امیگریشن اتھارٹی کی طرف سے جن لوگوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں انہیں مارچ کے آخر تک اسرائیل چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے ورنہ انہیں جیل بھیجے جانے اور پھر حتمی طور پر ملک بدر کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔نیتن یاہو حکومت کے اس فیصلے کو افریقی تارکین وطن کے علاوہ اسرائیلی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت غیراخلاقی رویے کا مظاہرہ کررہی ہے۔واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں اس وقت  40 ہزار سے زائد تارکین وطن مقیم ہیں ۔

News ID 1878533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha